قلعہ سیف اللہ : پشتونخوا ملی کے بھائی پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے محبوب جوگیزئی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محبوب جوگیزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ایاز جوگیزئی کے چچا زاد بھائی ہیں جو اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ان پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں محبوب جوگیزئی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا۔

تاہم حملے کے محرکات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment