Home مقبوضہ بلوچستان کیچ و آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

کیچ و آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
7

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ اور آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آواران کے علاقے بزداد اور کیچ کے علاقے زامران میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بروز اتوار مورخہ بیس اکتوبر سہ پہر چار بجے زامران کے علاقے ڈیلکِک میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ بروز پیر اکیس اکتوبر سہ پہر تین بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد میں گندہ کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض دشمن کے مکمل انخلاء تک فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here