کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

0
10

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنےا یک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں3 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات دوپہر کے وقت کولواہ کے علاقے شاہ باتل میں گھات لگا کر پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستانی فوجی اہلکار کیمپ میں راشن لیجانے والی گاڑیوں کی حفاظت پر تعینات تھے۔ حملہ بیس منٹ تک جاری رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف کی انٹیلی جنس ٹیم کی اطلاع پر سرمچاروں نے پہلے سے ہی راستے میں پوزیشنز سنھبال لیں اور دشمن فوجی اہلکاروں کی آمد پر شدید فائرنگ کرکے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہناتھا کہ سرمچاروں کے کامیاب حملے کے بعد خوفزدہ فوجی اہلکاروں نے عام آبادیوں پر شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک بچہ روشن ولد فقیر زخمی ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی حمایت اور انٹیلیجنس کی معلومات پر موثر کاروائیاں سر انجام دیتی ہے اور آج کی کاروائی بھی مکمل طور پر انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھی۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک کاروائیاں سر انجام دینے کا عزم کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here