غزہ میں اب کوئی محفوظ مقام نہیں ہے، ریڈ کراس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی ہی سرزمین پر اب کوئی محفوظ مقام نہیں ہے۔

ایک جانب تو لبنان کے متعدد مقامات پر اسرائیل افواج کے حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، تاہم دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیوں کی وجہ سے حالات انتہائی حد تک خطرناک شکل اختیار کر چُکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی صورتحال ’تباہ کن ہے۔‘ جہاں اسرائیلی فضائی حملوں کے مسلسل خطرے کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کے لیے پناہ کے لیے ’کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔‘

غزہ میں ریڈ کراس کے ترجمان نیبل فرسخ نے بی بی سی کو بتایا کہ امداد کی فراہمی میں تاخیر کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو ہفتوں میں پہلی امداد پیر کے روز متاثرہ علاقوں میں پہنچی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ امداد کی ترسیل میں یہ تاخیر غزہ کے لوگوں کی تکالیف اور مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔

اُن کے مطابق ’بچوں اور خواتین پر حملے ہو رہے ہیں، جن میں بہت سے اپنی جانیں گنوا چُکے ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’بہت سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے تاہم امدادی سامان کی متاثرہ علاقوں میں رسد پر پابندی کی وجہ سے اُن کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘

Share This Article
Leave a Comment