پنجگور دو افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ،دکی لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
ضلع پنجگورسے پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، جبکہ دکی سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
گزشتہ دنوں پاکستانی فوج نے پنجگور سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شام کے وقت پاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے تار آفس سے ناصر ولد رحیم بخش اور معراج ولد عبدالغفور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے،بتایا جارہا ہے یہ دونوں پیشے کے لحاظ سے مزدور تھے جنہیں کام کے دوران فوج نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
دکی سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔برآمد ہونے والے لاش کی شناخت عبدالمجید ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو دو روز قبل دکی سے اغواء کیا گیا جن کی لاش آج دکی کے علاقے سلیزئی سے برآمد ہوئی ہے۔
تاہم نوجوان کے اغواء اور قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں