کیچ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کیچ میں دو مختلف حملوں میں دشمن کے 3 اہلکار ہلاککیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے اپسی کھن اور کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور چوکی پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے۔

انہوںنے کہا کہ گیارہ اکتوبر دن کے دو بجکر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے تمپ، اپسی کھن اور شیپچار کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر معمور اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ کرکے ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو جدید خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گیارہ اکتوبر دن کے چار بجے کیچ کے علاقے کولواہ کڈے ھوٹل میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو جدید، بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment