لبنان: بیروت پر اسرائیل کاایک اور فضائی حملہ،22افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

لبنان کے دارلحکومت بیروت پر اسرائیل کے ایک اور فضائی حملے میں 22افراد ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ شب بیروت کے وسط میںدو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی اور بعد میں شہر کے پانچ ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لبنانی انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہیں تاہم اس میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت کے وسطی علاقے میں اسرائیلی حملے کے بعد امدادی ادارے ریڈ کراس کے ارکان ملبے کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تاہم بیروت پر بغیر کسی انتباہ کی اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے جانے والے اس فضائی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں میں بدستور اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ بخورہ یعنی وسطی بیروت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیل افواج کے یہ دونوں فضائی حملے لبنان کے دارالحکومت میں دو نسبتا پرسکون دنوں کے بعد ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں اب بھی امریکی ہسپتال سے جائے حادثہ پر بھیجی جانے والی ایمبولینسوں کی آوازیں سُنائی دی رہی ہیں۔

میزائل بظاہر مسیحی اکثریتی علاقے کے اُپر سے گُزرے ہیں۔ اس علاقے کو محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے تاہم اب اس علاقے میں بھی شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اگرچہ اسرائیل کی جانب سے اب تک لبنان کے جنوبی علاقوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اب یہ تیسرا موقع ہے جب اسرائیلی کارروائیوں کا روخ دوسری جانب ہوا ہے۔

لبنان میں مقامی میڈیا کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے ان اسرائیلی حملوں کا نشانہ حسن نصراللہ کے بہنوئی اور حزب اللہ کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک وافق صفا تھے۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment