خضدار میں آئی ای ڈی دھماکا،کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں آئی ای ڈی دھماکا اور کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدارکے علاقے میں گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے نورگامی مشک روڈ پر ایک گاڑی میں نصب آئی ای ڈی پھٹنے سے حمید لوٹانی نامی شخص ہلاک جبکہ اسکا والد محمد خان شدیدزخمی ہوگیا ۔

نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعش کوضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔

دوسری جانب دارلحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب عباسی ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔

لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک اورواقعہ میں بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ضعیف العمر والد خدائے رحیم ولد دوست محمد بڑیچ عمر 55 سال سکنہ موسی کالونی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

باپ کو قتل کرنے کے بعدرشید احمد نامی بیٹا موقعے واردات سے فرار ہوگیا۔

لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید کارروائی خالق شہید تھانہ پولیس کررہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment