زامران، ہیرونک و خاران میں پاکستانی فوج وریاستی آلہ کاروں نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران، ہیرونک اور خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی آلہ کار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے زامران، ہیرونک اور خاران میں تین مختلف حملوں میں پاکستانی فوج اور دشمن آلہ کار کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

انہوںنے کہا کہ آٹھ اکتوبر بروز منگل شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیلِککّ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے نو اکتوبر کی رات ساڑھے ایک بجے کے قریب کیچ کے علاقے ہیرونک میں پہاڑی کے اوپر قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

جبکہ ایک اور حملے میں آٹھ اکتوبر کی شام سات بجے خاران میں چیف چوک کے مقام پر سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاست کے اہم کارندے شفیع محمد یلانزئی کو ہلاک کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شفیع محمد یلانزئی ایف سی اور خفیہ اداروں کے لئے جاسوس کے طور پر کام کرتا تھا اور بلوچ عوام کے خلاف کئی ریاستی آپریشنوں میں معاونت کرتا رہا جسے کل شام خاران بازار میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے غیر موثر کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ریاستی جاسوس اور مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ راہ راست پر آجائے ورنہ انکا انجام بھی شفیع محمد جیسا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز اور اس کے معاونت کاروں کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment