ژوب میں دھماکا، ایک شخص ہلاک ، 10 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہونے والے ایک دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ژوب کے علاقے سبکزئی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment