بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار اکبر مری مشروط طور پربازیاب ہوگئے۔
اکبر زنگ مری نامی نوجوان کوگذشتہ دنوں ایف سی نے رہا کردیا۔
محمد اکبر زنگ مری پر الزام ہے تھا کہ انہوں نے بلوچستان کا پرچم موٹر سائیکل پر لگا کر ایف سی چیک پوسٹ کے سامنے گزرا جس کا انہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جس کےبعد محمد اکبر مری کو ایف سی اہلکاروں نے اٹھا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق اکبر مری کی بوڑھی والدہ اپنے بیٹے کی بازیابی کی فریاد لیکر ایف سی کمانڈنٹ کے پاس گئی جہاں ایف سی کمانڈنٹ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے غلطی کی اعتراف کرنے کی صورت میں محمد اکبر مری کو رہا کرنے کا شرط رکھ دیا۔
بعد ازاں محمد اکبر مری نے اپنے بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے شوق کے لیے موٹر سائیکل پر بلوچستان کا پرچم لگا کر وڈیو بنایا جس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔
اس طرح پریس کانفرنس کے بعد اکبر مری کی مشروط رہائی ممکن ہو پائی۔