آواران: لاپتہ دلجان بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف کمشنر دفتر سامنے دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں بڑی تعداد میں مرد خواتین کے سمیت بچے شامل تھیں۔

مظاہرین نے دلجان کی عدم بازیابی کیخلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیدیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کے ہمراہ دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی احتجاجی دھرنے میں شریک تھیں اور آواران سمیت بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہی تھیں۔

لاپتہ دلجان بلوچ کے اہلخانہ کا اس موقع پر کہنا تھا بلوچستان کا ضلع آواران بربریت کی مثال ہے جہاں آئے روز شدت سے جبری گمشدگی کا عروج ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور اعلی عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دلجان کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment