قلعہ سیف اللہ: ڈی سی شیرانی ثناہ ما ہ جبین کی گاڑی پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر حملے میںڈی سی سمیت تمام اہلکار محفوظ رہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے شیرانی آنے والی ڈپٹی کمشنر ثنا ماہ جبین عمرانی لیویز فورس اسکارٹ کی گاڑی کے ہمراہ شیرانی آ رہی تھی جب کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ پہنچی تو پہلے سے پہاڑی پر گھات لگائے موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈی سی کے ہمراہ موجود لیویز فورس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا ہوااورحملہ آورفرار ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیویز کی گاڑی پر دو گولیاں لگی تاہم واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام لیویز اہلکار محفوظ رہے۔

Share This Article
Leave a Comment