بلوچستان کے علاقے پنجگور ، صحبت پور و نوشکی میں مختلف حادثات و واقعات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے پیر جان ولد صوفی محمد اسلم سکنہ جائین پروم ہلاک ہو گیا۔
اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب صحبت پور کے علاقے مانجھی پورمیں 2 سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
مانجھی پور کے قریب مانجھوٹی شاخ میں محمد حنیف کھوسہ کا دو سالہ بیٹا مانجھوٹی شاخ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔
علازہ ازیں نوشکی میں ایران قومی شاہراہ این 40 پر حادثہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز کے مطابق نوشکی کوچکی کے قریب ویگن اور موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت علی اکبر تعلق کردگاپ سے بتایا جاتا ہے۔
لاش کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔