بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقہ ٹک میں فائرنگ میں ایک شخص کو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی نور احمد شاہزئی مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی شخص کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کرکے مقامی انتظامیہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب قلات میں شوہر نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی کا گلہ دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
قلات پولیس کے مطابق قلات کے علاقے دشت مغلزئی میں عبد الرحمن ولد عبد الحمید قوم نیچاری نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ا س کی تلاش شروع کردی۔
دریں اثنا گوادر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش گوادر شہر میںنیا آباد ر برآمد ہوئی ہے۔جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا گلہ رسی سے دبا کر قتل کردیا گیا تھا ۔
مقتول لڑکی بنیادی طور پر ضلع آواران کے عالاقے رل جاؤ کی رہائشی تھی جو گوادر میں نیا آباد ریک میں رہائش پذیر تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ لڑکی منشیات کی عادی بھی تھی ۔
گوادر پولیس کے مطابق ان کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔