Home مقبوضہ بلوچستان قومی مجرم احمد بخش عرف کچّو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری...

قومی مجرم احمد بخش عرف کچّو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
6

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںجھاؤ میں ریاستی مخبر احمد بخش عرف کچّو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ہمارے سرمچاروں نے تنظیم کی انٹلیجنس ٹیم کی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آواران کے علاقے جھل جھاؤ سے قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار احمد بخش عرف کچّو ولد کریم بخش کو حراست میں لے لیا۔ریاستی ایجنٹ کچّو گزشتہ ایک سال سے زائد قابض پاکستانی فوج کے لیے مخبری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

انہوںنے کہا کہ دوران تفتیش مزکورہ شخص نے خود اعتراف کیا کہ وہ جھل جھاؤ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے لیے مخبری کا کام سر انجام دے رہا تھا اور 9 اگست 2024 کو ساتھی سرمچار شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ شمبین عرف شہیک بلوچ کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ احمد بخش عرف کچّو نے دوران تفتیش وہ تمام کِرداروں کے نام دیے تھے جو شہید لیفٹیننٹ شہیک بلوچ کی شہادت میں ملوث تھے اور جھاؤ و گردونواح میں پاکستانی فوج کے لیے مخبری و آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور مزکورہ مخبر کی اعترافی بیان ویڈیو فوٹیج کی شکل میں پارٹی کے ہاں محفوظ ہیں بوقت ضروت قوم کے سامنے شائع کیا جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی آلہ کار احمد بخش پنام کچّو کی اپنے ساتھیوں کی نام کی نشاندہی اور تنظیم کی انٹلیجنس ٹیم کی معلومات کی بنیاد پر شہید لیفٹیننٹ شہیک بلوچ کی شہادت میں ملوث ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو جلد از جلد ہی انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ ریاستی ایجنٹ احمد بخش عرف کچّو کو گذشتہ روز آواران کے علاقے جھل جھاؤ میں بی ایل یف کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے منطقی انجام تک پہنچایا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف ریاستی ایجنٹ احمد بخش عرف کچّو کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here