سبی بم حملے میں دوسرازخمی بچہ بھی چل بسا،حب میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سبی بم حملے میں دوسرازخمی بچہ بھی چل بسا ہے جبکہ حب میںٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں گذشتہ دنوںہونے والے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا بچہ بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔

تین روز قبل سبی کے علاقے میں گھر پر پھینکا جانے والا دستی بم روڈ پر گرنے سے زخمی ہونے والا بچہ محمد یوسف الماس سی ایم ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

یاد رہے کہ دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور 4 بچے زخمی ہوگئے تھے جن میں اب ایک اور بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حب ریورڈ روڈ مشرف موڑ اور گڈانی موڑ کے قریب دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

گڈانی موڑ حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حب ریورروڈ بلدیہ مشرف موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ محمد علی ولد صابر علی نامی شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 17سالہ علی نور ولد نور محمد شدید زخمی ہو گئے نعش اور زخمی شخص کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

مزید برآں ہفتہ کی اعلیٰ صبح گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مزدا ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد معمولی زخمی ہو ئے اور کار گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

Share This Article
Leave a Comment