بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں ایک زخمی بچہ دم توڑ گیا،4 میں سے 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سبی آلہ آباد بس اڈے کے قریب نامعلوم افراد کے دستی بم حملے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ چار شدید زخمی بچوں میں 2کی حالت تشویشناک ہے ۔
دھماکا ا یڈوکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے 15 سالہ بچے کی شناخت شازین ولد کاشف بھٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں شازیب ولد کاشف، بابر علی ولد گل محمد، اویس بہادر ولد بہادر علی کھوکھر اور محمد عاقب منگریو شامل ہیں۔
دھماکے کے شکار بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال تک ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔