سبی میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک بم دھماکے میں  متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی کے علاقے اللہ آباد میں دستی بم دھماکے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق دستی بم دھماکہ ایڈوکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار گھر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

ڈی پی او سبی کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں یہ آج کا دوسرا دھماکا ہے ۔ اس سے قبل کوئٹہ میں پولیس پر بم حملے میں اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی ھالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment