بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بارکھان میں اب تک جاری ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن میں مزید معتدد اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے بی ایل ایف کے سرمچاروں کا ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن رات بھر جاری رہا جس میں مزید معتدد اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ دشمن کے خلاف چھڑپوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ تاحال جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن ریاست، ریاستی قاتل گروہ، ریاستی ڈیجیٹل قاتل گروہ،سرفراز بگٹی کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں بلوچ قومی تحریک کو چند افراد کی کارستانی قرار دیتے ہیں اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بلوچستان میں امن ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ علاقہ ہے جو بلوچ قوم کی سر زمین ہے،بلوچ قوم اپنی زمین پر ریاستی دہشتگردی، ریاستی سربراہی میں چلنے والے قاتل گروہ، ڈیجیٹل قاتل گروہ سمیت کسی بھی ریاستی منصوبے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوںنے کہا کہ آپریشن مختلف علاقوں میں شدت کے ساتھ جاری ہے، تفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔