بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بارکھان آپریشن کی تازہ ترین صورتحال حوالے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بارکھان میں ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے ،مزید معتدد اہلکار ہلاک کیے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو دنوں سے بی ایل ایف کے سرمچاروں کا ریاستی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اس کے بھائی آفتاب بگٹی کے سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے، سرمچار مزید معتدد اہلکاروں کو ہلاک کرکے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف کے مزید تازہ دم سرمچار بھی کمک کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات بعد میں میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔