بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں خاران و کوئٹہ میں پاکستانی فورسزوریاستی آلہ کار پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ اور کوئٹہ میں ایک ریاستی مخبر و آلہ کار کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خاران کے علاقے البت میں میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے گذشتہ شب راکٹوں اور دیگر بھاری سے حملہ کیا، دشمن فوج کے حفاظتی چوکی میں راکٹ لگنے سے ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
دریں اثناء آج شب کوئٹہ میں بروری روڈ پر کلی ابراہیم زئی کے قریب قابض فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار مجاہد سکنہ بہاولپور، پنجاب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص حجام دکاندار کی شکل میں دشمن فوج کیلئے مخبری کررہا تھا، جبکہ حجام کی دکان کو مخبروں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔