خاران میں بم دھماکا ،کئی افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں ایک بم دھماکے میں کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ہواہے جہاں نامعلوم افرادنے فورسز کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ بعض ذرائع دعویٰ کر رہے کہ دھماکا دیدگ ہوٹل میں ہواہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں عام لوگ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا میں ایک بچہ ،ایک بزرگ شخص اور ایک نوجوان کی زخمی حالت میں تصاویر گردش کر رہی ہیںجو مقامی لوگ بتائے جارہے ہیں ۔

متضاد اطلاعات میں دھماکے میں فوجی اہلکاروں کی تعداد 7 بتائی جارہی ہے۔ لیکن سرکاری سطح پر اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment