Home مقبوضہ بلوچستان وندر و تربت سے 2 افراد لاپتہ

وندر و تربت سے 2 افراد لاپتہ

0
6

بلوچستان کے علاقے وندر اور تربت سے 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔

لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک نوجوان کو جبراًلاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار کے نام سے ہوگئی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زاہد بلوچ کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بدھ کے روز لسبیلہ کے شہر وندر میں زاہد بلوچ کوگھر سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیاگیا۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ کوشک کے رہائشی محمد عصاء نامی ایک شخص گزشتہ شب سے لاپتہ ہیں۔

محمد عصا ولد سردو جو کوشک تربت کا رہائشی ہے، جن کے ورثاء کے مطابق کل مغرب کے بعد کوشک تربت کے باغات کی طرف گاس کاٹنےگیا تھا ۔اور ان کا قمیص، سگریٹ کا ڈبہ اور دوسرے سامان موجود ہیں مگر وہ خود کل رات سے لاپتہ ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here