بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں مگسی قبیلے کے انتہائی غریب برادری کے نوجوانوں دلدار عرف پیپسی مولا بخش اور منٹھار نے الزام لگایا کہ ان کی تین خواتین اور چار بچے پنجک کے ایک بااثر قبائلی وڈیرے نے قیدمیں کر رکھے ہیں۔
ان نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قبائلی وڈیرے خادم حسین بھوتانی مگسی نے تردید کر دی ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور ونگ کمانڈر 151 سبی اسکاٹس سمیت علاقے کے نوابزدگان اور این جی اوز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے معصوم بچے اور خواتین کو فوری بازیاب کرایا جائے۔