ضلع آواران : پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر حملہ،آفیسر سمیت درجنوں اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

0
23

بلوچستان کے ضلع آواران  میں پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر حملے میں آفیسر سمیت درجنوں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

علاقے میں کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے کیمپ کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔

حملے کے بعد چار ہیلی کاپٹر علاقے میں دیکھے گئےہیں جو کیمپ میں لینڈ کر گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں  کہ آواران کی مذکورہ مرکزی کیمپ میں ایک بریگیڈیئر تعینات ہوتا ہےاور خدشہ کاظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں بھاری جانی نقصانات میں بریگیڈیئر بھی شامل ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے پیراندر میں بھی فورسز پر حملہ ہوا ہے لیکن مرکزی بریگیڈ کیمپ پر حملے کی نوعیت کافی بڑی اور شدید ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ حملے کے بعدفورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ رہی ہے اور فوجی گاڑیاں مرکزی کیمپ کی جانب جارہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا کہ حملے کے بعدفورسز نے پورے علاقے کی داخلی و خارجی راستے بند کردیئے اور فون و انٹرنیٹ سورسزبھی معطل کردیئے ہیں۔

اب تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ پاکستانی فوج و سرکاری سطح پر مذکورہ حملے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here