قلات میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں قابض پاکستانی فوج کی ایک فوجی ٹرک کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قلات کے علاقے نرمک، تخت کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار اہلکاروں میں سے چار موقع پر ہی ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی اہلکار شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے متعدد گاڑیوں کے ایک قافلے میں نقل و حرکت کررہی تھی۔ حملے میں نقصانات سے دوچار دشمن نے مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے داغ کر اپنے حواس باختگی کا مظاہرہ کرکے سویلین آبادی کے جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا۔

بیان میں کہا گہا کہ ہماری تنظیم، بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment