مستونگ میں فائرنگ سے 2 لیویزاہلکار سمیت 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ واقعہ سے قبل لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھااورگرفتار شخص کے ساتھی انکے رہائی کیلئے روڑ بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کررہے تھے۔

جب لیویز فورس نے درینگڑھ میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے کوشش کی جس پر مظاہرین اور لیویز فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 2 اہلکار ممتاز احمد ولد االلہ بخش اوربابو مزار خان ولد محمد بخش ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایچ اودرینگڑھ حاجی ایاز احمد ولد محمد عثمان سمیت اہلکار محمد نعیم ولد عبدالعلیم حبیب اللہ ولد سرفراز شدید زخمی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment