پنجگور و لورالائی:دو لاشیں برآمد،فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پنجگور سے برآمد ہونے والی لاش جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کے بھائی ممتاز کے نام سے شناخت ہوئی۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چتکان پی ٹی وی کے قریب واقع المقبول کمپنی کے گیٹ میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور شایان خان،راضی خان اور صغیر ولد سجاد سکنہ سورد زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں پولیس کو چتکان قبرستان سے ممتاز ولد حاجی مقبول نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔
چتکان سے ملنے والی لاش جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما حاجی ایوب دہواری کا بھائی ہے۔

دریں اثناء لورالائی کے علاقے باگڑی میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نصرو ولد سردار خان ناصر کے نام سے ہوئی۔

تاہم تمام واقعات کے محرکات سامنے نہ آسکے

Share This Article
Leave a Comment