خضدار میں فائرنگ و تربت میں روڈ حاثے سے 2 افراد ہلاک

0
17

بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ اور تربت میں روڈ حاثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار کے علاقے زیرینہ کٹھان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں سکندر ساسولی نامی نوجوان ہلاک جبکہ حفیظ کرد نامی زخمی ہوگیا ۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد عالم ساسولی کا کہنا ہے کہ فائرنگ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ فیاض زنگیجو نے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا سکندر ساسولی اپنے ایک اور دوست حفیظ کرد کے ساتھ انکی زمینیں جو اسٹیل مل خضدار میں واقع ہیں پر موجود تھے کہ اس دوران ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ طیب زنگیجو اور فیاض زنگیجو اپنے دیگر کارندوں کے ساتھ دو ویگو گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے سکندر ساسولی اور حفیظ کرد کو زخمی کردیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سکندر ساسولی کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا تھا تاہم وہ کوئٹہ پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا ۔

انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے التجاء کی ہے کہ اسکے بیٹے کی قاتلوں کو گرفتار کرکے اسے انصاف دلایا جائے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاںہے ۔

دریں اثنا تربت شہر کے علاقے صلالہ بازار میں تیز رفتار پک اپ گاڑی نے ایک غیر مقامی شخص کچل کر ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فرمان ولد فیصل سکنہ پشاور کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ کے بعد گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here