جھل مگسی: غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں  بیٹی سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا۔

جھل مگسی کے علاقہ لیویز تھانہ بارہجہ میں علی شیر مگسی نے اپنی بیٹی کوسیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیٹی مسما فرزانہ کو اس کے مبینہ آشناحسین بخش مگسی کے ساتھ سیاہ کاری کے الزام فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر اسپتال روانہ کیااور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے ہوالے کیا گیاجوں ہی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Share This Article
Leave a Comment