Home مقبوضہ بلوچستان مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،...

مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
19

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ میں تین مختلف حملوں میں، آپریشن میں مصروف قابض فوج کے دستے اور مرکزی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی ہی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔

انہوںنے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو پیدل اہلکار زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سوموار کی شب مستونگ شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجان نے آخر میں کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here