غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کاحملہ،40 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

غزہ میں حماس کے زیر انتظام شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ پٹی کے جنوب میں واقع اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محفوظ قرار دے گئے المواسی کیمپ پر بروز منگل ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے محکمہ شہری دفاع کے اہلکار محمد المغیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔

عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس سے وابستہ شہاب نیوز ایجنسی اور مقبوضہ مغربی کنارے پر حکمران فلسیطینی اتھارٹی سے منسلک وفا نیوز ایجنسی نے بھی 40 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے حماس پر انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے علاقے اس فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی عسکریت پسند گروپوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست اسرائیل اور آئی ڈی ایف کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے شہری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے بنیادی ڈھانچوں کو منظم طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، جن میں انسانی ہمدردی کے تحت نامزد کردہ محفوظ علاقے بھی شامل ہیں۔‘‘

حماس نے ان دعووں کی تردید کی کہ اس اسرائیلی حملے کی جگہ پر اس کے جنگجو موجود تھے۔ حماس نے اسرائیل کے اس بیان کو کھلا جھوٹ‘‘ قرار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment