قلات میں اسماعیل و حبیب اللہ کا قتل بدترین فوجی جارحیت کا تسلسل ہے، عبدالنبی بنگلزئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما عبدالنبی بنگلزئی نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اپنے پوسٹ میں بلوچستان کے قلات نرمک میں آپریشن کے نام پر پاکستانی فوج کی جعلی مقابلے میں 2معصوم بلوچ نوجوان بھائیوں اسماعیل اور حبیب اللہ کے قتل کو ریاستی فورسز کی بدترین جارحیت کا تسلسل قرار دیاہے۔

بلوچ رہنما نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو اسکی نسل کشی سے نہ ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بیگناہوں کے قتل سے تحریک کا خاتمہ ممکن ہے۔

واضع د رہے کہ گزشتہ دنوں فورسز نے بھائیوں کو ان کے گھر سے نکال کر تھوڑی دیر لے جاکر گولیاں مار کر قتل کر دیاتھا۔

بعدازاں پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے میڈیا میں دعویٰ کیاکہ دودہشت گردایک کارروائی میں مارے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment