بلوچستان میں جاری جنگ صرف فوج و سرمچاروں کی نہیں ہر فرد کی ہے ،سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دارلحکومت کوئٹہ میں جمعہ کو پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ بلوچستان شہاب علی شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور در پیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اجلاس کو بلوچستان کی جغرافیہ ، اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق یک طرفہ بیانہ چلایا جاتا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔بلوچستان میں بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنایا جاررہا ہے اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے یہ جنگ صرف فوج اور سرمچاروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ہے اس جنگ میں لڑنے والے ہر شخص پر یہ تصور واضح ہونا ضروری ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف ریاست کی سمت درست ہے اور ہم حق پر کھڑے ہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ شر اور برائی کو روکنے کے لئے اس کا ہر صورت تدارک کیا جائے اور لڑنے کے ساتھ ساتھ لڑائی میں حصہ نہ لے سکنے والے افراد کم از کم سے دل میں اسے برا ضرور تصور کریں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کو ترقی کے مواقعوں کی فراہمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یوتھ پالیسی کا آغاز کیا ہے اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو اخوت پروگرام کے تحت آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کے لئے صوبے کے قابل نوجوانوں کو دنیا بھر کی 200 معروف یونیورسٹیوں میں مکمل طور فنڈڈ پی ایچ ڈی سائنس اسکالرشپس آفر کی گئی ہے ۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہبلوچستان حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے عسکریت پسندی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کو موثر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومیت اور لسانی بنیادوں پر بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کی صورتحال سے متعلق جس انداز سے بریف کیا وہ یقیناً قابل غور ہے ملک دشمن عناصر، مخالف قوتیں اور تخریب کار عناصر اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں بلوچستان ترقی کی منازل نہ طے کرلے ہمیں دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور اس کی تمام اکائیاں اور ملک میں بسنے والی اقوام قومی یکجہتی سے ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی ٹی ڈی کا پشین میں 5مشتبہ افراد کی ہلاکت ، اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرنیکا دعویٰ

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں 5مشتبہ افراد کوایک کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی دعوے کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کالعدم تنظیم 5شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں تخریب کاری کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںجس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مشتبہ افراد کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ شروع کردی ۔

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ مشتبہ افراد احمد اللہ عرف علی عرف بدری ساکن بولدک افغانستان،احسان اللہ عرف متوکل عر ف حامد ساکن پشین ،سمیع اللہ ساکن پشین اورانکے دوساتھی ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک 30بور ٹی ٹی کوپسٹل ،2نائن ایم ایم پسٹل ،گولیاں ،2ہینڈ گرینڈ،ایک آئی ڈی،4کلودھماکہ خیز مواد،پرائما کارڈاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment