کوئٹہ و ژوب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ژوب میں فائرنگ کے دو وقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ یٹ روڈ پر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

لاش کوضروری پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ژوب میں مینا بازار کے قریب مزغار عبداللہ زئی لیویز کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹریکٹر ڈرائیور اور سوار شخص شمس اللہ کو زخمی کر دیا اور نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے۔

ٹریکٹر ٹرالی میں 75 بوری پیاز لوڈ تھی۔

Share This Article
Leave a Comment