بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں موبائل فون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ میں موبائل ٹاور پر فائرنگ کے بعد نذر آتش کیا۔
انہوںنے کہا کہ مورخہ یکم ستمبر بروز اتوار بوقت شام چھ بج کر چالیس منٹ پر بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ میں قائم یوفون کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کی اور مشینری کو نذر آتش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ریاستی مواصلاتی نظام کا مقصد بلوچستان میں بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرکے نشانہ بنانا ہے لیکن بلوچ سرمچار ہر اس منصوبے کو نشانہ بنائیں گے جن کا مقصد بلوچ قوم اور سرمچاروں کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل ٹاورز پر تعینات علاقائی چوکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کے راستے روڑے اٹکانے سے باز آجائیں بصورت دیگر نقصان کے زمہ دار خود ہونگے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ریاستی فورسز اور منصوبوں کو فورسز انخلاء تک نشانہ بناتی رہے گی۔