سی ٹی ڈی اہلکاروں کا ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ کے زور پر دس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تھانہ روات پولیس نے پیٹرولیم ایجنسی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کے نام اگل دیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دو اہلکاروں طارق محمود اور محمد عمران اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں اور راولپنڈی پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کرکے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈکیتی کے لیے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس استعمال کرتے تھے۔

ملزمان نے چھ ساتھیوں کے ہمراہ 22 اگست کو پیٹرولیم ایجنسی پر ڈاکا بھی ڈالا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment