پسنی میں موبائل ٹاور کو نذرآتش کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں موبائل ٹاور کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ساڈھے تین بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں وارڈ نمبر ایک میں بوائز ہائی سکول کے قریب قائم یوفون موبائل ٹاور کو نذرآتش کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے موبائل ٹاور کے سارے مشینری جلا دیے جس سے علاقے میں موبائل سگنل معطل ہوگئے۔

بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ریاست کے استحصالی پروجیکٹس کے ساتھ ہر وہ مواصلاتی نظام جسے قابض ریاست بلوچ تحریک آزادی کے خلاف جاسوسی کیلئے استعمال کرتی ہے ہمارے نشانے پر ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment