پاکستانی وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد پر پورے شہرکی نقل و حرکت روک دی گئی

0
22

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ آمد پر پورے شہرکی نقل و حرکت روک دی گئی تھی ۔بدترین ٹریفک جام سے مریض ،سرکاری ملازمین ،خواتین و بچےخوارہوگئے۔

شہباز شریف و دیگر وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کوئٹہ میں شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کی معروف سڑکوں جناح روڈ، ڈبل روڈ، پرنس روڈ، انسکمب روڈ، سرکلر روڈ ، حالی روڈ، سمنگلی روڈ ، پشین اڈہ ، وائٹ روڈ، زرغون روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر وی آئی پیز کے آمد کے موقع پر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے سکول کے بچوں، طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین سمیت شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے اور طلباء و طالبات سمیت سرکاری ملازمین کو اپنے دفاتر اور تعلیمی اداروں سے اپنے گھروں کو جانے کے لئے کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے سڑکوں پرانتظار کرنا پڑا۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد کے موقع پر وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے دوران سڑکوں کو بلاک نہ کیا جائے بلکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع پہلے سے شہریوں کو بتائے جائیں اور کم وقت کے لئے سڑکوں کو عام شہریوں کی آمدو رفت کے لئے بند کیا جائے کیونکہ وی آئی پیز کی آمد کے موقع پر مختلف سڑکوں کو بند کرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے شہریوں کو ذہنی کوفت اور دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here