بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلی جنس کی ناکامی ہیں،شبلی فراز

0
25

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلی جنس کی ناکامی ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ماحول بن گیا ہے وہ نہ بلوچستان کے حق میں ہے اور نہ پورے پاکستان کے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 1400 کلومیٹر کے درمیان مربوط حملے کیے گئے، وزیر داخلہ بتائیں ملک میں کیا ہورہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کا براہِ راست تعلق معیشت سے ہے ایسے حالات میں ملک میں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تشدد کا راستہ نہیں چاہتے، معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں26 تا 27 اگست پورا بلوچستان بی ایل اے کے زیر کنٹرول رہا ،اور آپریشن ہیروپ کے تحت فورسز وسرکاری املاک پر حملوں میں 38 افرادکی ہلاکت کی تصدیق سرکاری سطح پر کی گئی جبکہ بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ اس نے 130 اہلکار ہلاک کئے اور 9فدائین سمیت 10 سرمچار شہید ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here