بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت اللہ نذر ولد خدا نذر کے نام سے ہوگئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تارآفیس چتکان میں نوجوان کو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اللہ نذر تحصیل پروم کا باشندہ ہے اورحال سوردو میں رہائش پذیر ہے۔