جھل مگسی وحب میں بچہ سمیت 2افرا د ڈوب کر ہلاک،شیرانی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی وحب میں بچہ سمیت 2افرا د پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ شیرانی سے ایک سر کٹی لاش برآمدہوئی ہے۔

جھل مگسی کے علاقے بستی کمال شاہ میں بچہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

جھل مگسی علاقے بستی کمال شاہ میں4سالہ عیان علی گھر کے باہر موجود سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

ورثا اور علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

بستی کمال شاہ دریائے مولہ سے آنے والے سیلابی ریلے سے زیرآب آگیا تھا.10 روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ سیلابی پانی کی نکاسی نہ کرسکی۔

اسی طرح وڈھ میں باران لک ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ڈوبنے والے شخص کی شناخت وقار احمد والد محمد زمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہاہے۔

دریں اثنا شیرانی کے علاقے سے 14 سالہ لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیرانی کے علاقے زڑہ قلعہ سے ایک 14 سالہ لڑکے عیسی محمد شیرانی کی لاش ملی ہے ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کے شہ رگ کو تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد سر تن سے جدا کر کے پھینک دیا گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی۔

Share This Article
Leave a Comment