ڈیرہ بگٹی وآواران میں روڈ حادثہ وبارش وسیلاب باعث حاملہ خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے دمب اللہ بخش چنال گوٹھ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے لئے کراچی منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ کئی گھنٹے سڑکیں بند ہونے اور پھنسے رہنے کے باعث بروقت اسپتال نا پہنچ سکے۔

خاتون کے اہلخانہ کے مطابق حاملہ خاتون کو زمباد گاڑی میں سوار کرکے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم ضلع بھر میں بارشوں کے سبب بند اور جھاؤ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈیلوری کیس کیلئے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خاتون رات دو بجے جھاؤ گوکو چیک پوسٹ کی حدود میں چودہ گھنٹے پھنسے رہنے اور شدید درد سے جان کی بازی ہارگئی۔

بعد ازاں لواحقین نے خاتون کی لاش کو واپس جھاؤ منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈیر ہ بگٹی کے علا قے حید ری نا لہ پیر کو ہ میں ٹر ایکٹر ٹر الی الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ خا تو ن سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

لا ش اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضر وری کا رروائی کے بعد لا ش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔

مز ید کارروائی جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment