بلوچستان کے علاقے سوئی سے اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے ربی کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی شب نامعلوم افراد نے سوئی میں سوئی گیس فیلڈ سے اوچ پاور پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔
واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت بندہ خان ولد نظر علی بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے جو ڈیرہ بگٹی کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بندہ خان بگٹی کوخفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیٹلائٹ ٹاون سے 15 اگست کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بندہ خان بگٹی سیٹلائٹ ٹاون میں واقع بگٹی ہاؤس کے پیچھے کی طرف مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکلے ہی تھے کہ انہیں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر گاڈی میں ڈال کر لاپتہ کردیا۔