بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور حب میں فائرنگ و روڈ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے گلستان کاریز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حق نواز آغا ولد محمود آغا نامی شخص کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
قانون نافذ کرنیوالے ادارے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب حب میں بھوانی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
لاش حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بھوا نی کے قریب کوئٹہ شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 45سالہ منیر ولد پیر محمد نامی موٹر سائیکل سوار زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعہ کے اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش حب اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
متوفی حب کے علاقہ الہ آباد ٹاؤن کا رہائشی تھا۔