باجوڑ میں مسلح افراد مابین جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان نے متصل پاکستان کے علاقے باجوڑ میں  مسلح افراد مابین جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

پیر کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب کچھمسلح افراد پاکستان، افغانستان کی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور سکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنایا اور ایک کارروائی کے دوران 5 مسلح افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہمسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

پاکستانی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کے نام سے کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment