پنجاب یونیورسٹی کوسعدیہ بلوچ کوامتحان میں شامل رکھنے کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ سعدیہ بلوچ کو امتحان میں شامل رکھے۔

واضع رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے گذشتہ دنوں سعدیہ بلوچ کو سیاسی سرگرمیوں کی پاداش میں یونیورسٹی سے بے دخلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس کے خلاف سعدیہ بلوچ نے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا تھا۔

https://twitter.com/sadiabalochssb/status/1825559389194899562

لاہور ہائیکورٹ کیس کی سماعت کا احوال سعدیہ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ آج لاہور ہائیکورٹ میں سعدیہ بلوچ کی پنجاب یونیورسٹی سے بے دخلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے انتظامیہ کو سعدیہ بلوچ کی رو ل نمبر سلپ جاری کرنے اور آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات میں شامل رکھنے کا حکم جاری کیا۔۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید پٹیشن سے متعلق قانونی کارروائی سننے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔۔

Share This Article
Leave a Comment