ضلع کیچ : ناصر آباد میں فائرنگ ، گاڑی چھین لی گئی

0
48

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے اندر فائرنگ کرکے ایک شخص کی گاڑی چھین کر لے گئے۔

یہ واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جہاں مسلح افراد نے آبادی کے اندر گراؤنڈ میں کھیل کے اختتام پر فائرنگ کی اور عبید نصرت ساکن تگران آباد تمپ نامی شخص کے بھتیجے سے ان کی گاڑی چھین لی۔

تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مذکورہ گاڑی کا مالک کے تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت گروہ سے بتایا جاتا ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ موقع پر موجود لوگو ں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here