بلوچستان کے افغانستان سے متصل شہرچمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت امین اللہ کے نام سے ہوگئی ۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فراد ہوگئے۔
لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
مزید کارروائی چمن انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسرے واقعہ میں چمن مردہ کاریز کے پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ۔
چمن مردہ کاریز کے پہاڑی علاقے اوچکءدرہ سے دو دن کا پرانا لاش برآمد ہوا ہے ۔
لیویز فورس کے مطابق تشدد زدہ لاش پہاڑ سے 70 میٹر گہرائی میں پھینکا گیا تھا تاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی اور ناقابل شناخت ہے جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مذید کارروائی کی جائیگی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔